Ageing, Disability & Home Care

  • High contrast version
  • Increase the text size
  • Decrease the text size
  • Print this page

Urdu

  اُردُو‎
 

Ageing, Disability and Home Care سےکیا مراد ہے؟

Ageing, Disability and Home Care (ADHC) نیو ساؤتھ ویلز گورنمنٹ کا ایک محکمہ ہے جو ان لوگوں کی مدد کرتا ہے:

  • بوڑھے
  • معذور افراد
  • بوڑھوں اور معذوروں کے گھر والے یا انہیں سنبھالنے والے افراد

معذوری سے کیا مراد ہے؟

اگر کسی شخص کو روزمرّہ کام انجام دینے میں مشکل ہوتی ہو تو ہو سکتا ہے یہ ایک معذوری ہو۔ مثال کے طور پر سیکھنا، معاملات پر غور کرنا، دیکھنا، سننا، بولنا یا چلنا پھرنا۔

کس قسم کی مدد دستیاب ہے؟

معذوری کے حامل لوگوں کیلئے ان کی ضروریات کی نوعیت کے لحاظ سے کئ قسم کی مدد دستیاب ہے۔ جن معاملات میں مدد دستیاب ہے، ان کی کچھ مثالیں یہ ہیں:

  • ان خدمات کے بارے میں معلومات اور مشورہ جو آپ کیلئے درست ہیں
  • یہ جائزہ لینا کہ آپ کی کیا ضرورت ہے اور آپ کو اپنی زندگی کیلئے منصوبہ بندی کرنے میں مدد دینا
  • آپ کا اپنے گھر میں، اکیلے یا دوسروں کے ساتھ رہتے ہوۓ، زیادہ خود مختار انداز میں زندگی گزارنا
  • آپ کے بچے کی معذوری کو سمجھنا اور یہ سمجھنا کہ کیا مدد دستیاب ہے
  • ملازمت اور سوشل سرگرمیوں کیلئے نئ صلاحیتیں حاصل کرنا
  • اپنی کمیونٹی کا حصہ بننا
  • روزمرّہ کاموں کی انجام دہی کو آسان بنانا جیسے کھانا، چلنا پھرنا اور بولنا
  • ایسے امدادی آلات یا سازوسامان حاصل کرنا جن سے آپ کی مدد ہو
  • مختصر وقفے کا بندوبست جس میں آپ کے گھر والے یا آپ کو سنبھالنے والے آرام کر سکیں

مدد کون مہیا کرتا ہے؟

زیادہ تر قسموں کی مدد آپ کی مقامی کمیونٹی میں وہ تنظیمیں مہیا کرتی ہیں جنہیں ADHC سے مالی وسائل ملتے ہیں۔ بعض قسموں کی مدد وہ لوگ مہیا کرتے ہیں جو ADHC کیلئے کام کرتے ہیں۔

ADHC اس مقصد کیلئے کام کر رہا ہے کہ معذور افراد اور ان کے گھر والوں کو ایسی مدد کے انتخاب کیلئے زیادہ مواقع حاصل ہوں جو ان کی ضروریات اور ان کی زندگی کے لحاظ سے موزوں ہو۔

مزید معلومات کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

اگر آپ اپنے لیے یا اپنے گھرانے کیلئے مدد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے مقامی علاقے میں معلومات، رابطے اور کلائنٹس لینے والی ٹیم (Information, Referral and Intake team) کو فون کریں۔

اگر آپ بہرے ہیں، یا سماعت یا گویائی کا نقص رکھتے ہیں، تو اپنی مقامی سروس کا فون نمبر چنیں اور پھر National Relay Service کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں:

  • TTY استعمال کرنے والے 133 677 پر فون کریں اور پھر اپنی منتخب کی ہوئی سروس کا فون نمبر ملانے کو کہیں۔
  • Speak and Listen استعمال کرنے والے 1300 555 727 پر فون کریں اور پھر اپنی منتخب کی ہوئی سروس کا فون نمبر ملانے کو کہیں۔

اگر آپ کو اپنی زبان میں مدد کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی تحریری و زبانی ترجمے کی سروس (TIS) کو 131 450 پر فون کریں۔

Display this in English

share on facebook share on tweet share on yammershare by email
Back to: top | ADHC home page